وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے سرمک 2 میگاواٹ پاور پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

سکردو: وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے سرمک 2 میگاواٹ پاور پراجیکٹ کا افتتاح کردیا!
اس موقع پر صوبائی وزیر تعمیرات وزیر سلیم، صوبائی وزیر زراعت میثم کاظم و دیگر اعلی حکام موجود تھے۔

سرمک 2 میگاواٹ پاور پراجیکٹ سے بجلی کی ترسیل سے سکردو شہر میں بجلی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال وزیراعلی نے محکمہ برقیات کو سرمک 2 میگاواٹ پاور پراجیکٹ کی تعمیر کا کام تیز کرکے رواں موسم سرما سے بجلی کی ترسیل یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں