شگر محکمہ ڈاک خانے میں شگر کی پوسٹوں پر دیگر اضلاع سے بھرتی کرکے محکمے نے خود قانون کا کھلواڑ ہے سول سوسائٹی شگر
شگر محکمہ ڈاک خانے میں شگر کی پوسٹوں پر دیگر اضلاع سے بھرتی کرکے محکمے نے خود قانون کا کھلواڑ ہے سول سوسائٹی شگر
رپورٹ عابد شگری
urdu news,Sugar department by recruiting shigar posts from other districts in the post office, the department itself is a toy of the law.
شگر سول سوسائٹی شگر کے سرگرم رہنما اخوند ظہیر عباس نے کہا ہے کہ محکمہ ڈاک خانے میں شگر کی پوسٹوں پر دیگر اضلاع سے بھرتی کرکے محکمے نے خود قانون کا کھلواڑ بنادیا ہے کیونکہ گریڈ پانچ سے نیچے اسٹاف مقامی بھرتی کرنے کا قانون موجود ہے مگر سیاسی اثر ورسوخ نے قانون کو ہی کچل کررکھ دیا میڈیا کو جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ افس کے اسامیاں مشتہر ہونے کے بعد امیدواروں نے ہزاروں روپے خرچ کرکے گلگت جاکر ٹیسٹ دیا اور شارٹ لسٹ ہونے والوں کو انٹرویو کے لیے سکردو بلا کر ان سے انٹرویو لیا گیا اور در بدری سہنے کے بعد دیگر اضلاع کے امیدواروں کو شگر کے کوٹے میں بھرتی کرکے میرٹ کا جنازہ نکال دیا ہے اس کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ گریڈ پانچ سے نیچے ملازمین ضلع کا حق ہے اسے کوئی چھین نہیں سکتا اگر بار بار شگر کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے رہیں تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گےا نہوں نے کہا کہ پوسٹ افس کے زمہ داران تقرر نامے منسوخ کرکے شگر کے امیدواروں کو نہیں لیا گیا ہم اس ناانصافی کے خلاف عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے urdu news,Sugar department by recruiting shigar posts from other districts in the post office, the department itself is a toy of the law.