گلگت 6 ستمبر کا دن ہماری بہادر مسلح افواج کی جرأت، عزم مصمم اورایثار و قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت ہے، ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان

گلگت 6 ستمبر کا دن ہماری بہادر مسلح افواج کی جرأت، عزم مصمم اورایثار و قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت ہے، ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان
urdu news, September 6 is a day that symbolizes the courage, determination and unparalleled spirit of sacrifice of our brave armed forces
گلگت ،ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے 6 ستمبر کے موقع پر قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی تابناک تاریخ میں 6 ستمبر کا دن ہماری بہادر مسلح افواج کی جرأت، عزم مصمم اورایثار و قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس دن ہماری پاک فوج کے افسران، سپاہیوں، بحریہ کے جوانوں اور فضائیہ کے شاہینوں نے غیورپاکستانی قوم کے شانہ بشانہ دنیا پرثابت کیا کہ وہ ہر قیمت پر مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کےلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے مزید کہا پاکستان امن کا علمبردار ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہیئے۔ دنیا کو ادراک کرنا چاہئے کہ ہماری امن کی خواہش جنوبی ایشیاء کے عوام کی اقتصادی بہبود اورخوشحالی کےلئے ہے.ہمیں امن کی خاطر اورآئندہ نسلوں کے تابناک مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ہماری پرعزم قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بارہا یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور کسی بھی قسم کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے کہا 6 ستمبر کے اس موقع پر آئیے ہم سب اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس عزم کی تجدید کریں کہ اسی جذبے،عزم و استقلال، بے مثال جرأت اور ناقابل تسخیر جذبے کے ساتھ پاکستان کے دفاع،اس کی سلامتی اور خودمختاری کا ہر قیمت پرتحفظ کریں گے جس کا مظاہرہ 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں نے کیا ہے۔
urdu news, September 6 is a day that symbolizes the courage, determination and unparalleled spirit of sacrifice of our brave armed forces

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں