گلگت ، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پر مشتمل مواد کے پرچار پر ریزرو پولیس کے دو اہلکاروں کو معطل کر دیا ، جی بی پولیس ہیڈ
گلگت ، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پر مشتمل مواد کے پرچار پر ریزرو پولیس کے دو اہلکاروں کو معطل کر دیا ، جی بی پولیس ہیڈ
urdu news,GB Police Head suspends two reserve police officers for spreading material containing religious hatred on social media
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
گلگت : محکمہ پولیس گلگت بلتستان نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پر مشتمل مواد کے پرچار پر ریزرو پولیس کے دو اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے اور انکے خلاف مزید تادیبی کاروائی کیلئے انسپکٹر ریزرو پولیس عبدالرشید کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا گیا ہے۔ انکوائری آفیسر کو 5 روز میں تحقیقات کرکے قانونی کاروائی کیلئے سفارشات جمع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت گلگت بلتستان نے موجودہ حالات کے تناظر میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر اور متنازعہ پوسٹ کرنے والے تمام افراد اور خصوصا ملازمین کے خلاف کریک ڈاون تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سوشل میڈیا کی کڑی مانیٹرنگ کے ذریعے شر پسند عناصر کی نشاندہی کا عمل جاری ہے۔
urdu news,GB Police Head suspends two reserve police officers for spreading material containing religious hatred on social media