ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع کے تمام سربراہان محکمہ جات نے شرکت کی۔اجلاس میں 27اکتوبر یوم سیاہ کو بھرپور طریقے منانے کےلئے گفتگو کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27 اکتوبر کو دس بجے ڈسٹرکٹ کمپلکس شگر سے ایک ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اپنے ماتحت سٹاف کے ساتھ شریک ہونگے ساتھ ہی شگر کے علماء و عمائدین، سول سوسائٹی کے ممبران ، میڈیا پرسنز اور دیگر مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شرکت کریں گے۔ ریلی ماڈل بوائز ہائی سکول شگر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگا جہاں سکول کے بچوں کی طرفسے کشمیری مظلوم عوام پر بھارتی ناجائز تسلط کی مناسبت سے تقریری مقابلے و دیگر سرگرمیاں ہونگی اس کے علاوہ مقریرین اپنے خطاب میں کشمیری کاز پر روشنی ڈالیں گے۔
Urdu news,An important meeting chaired by Deputy Commissioner Shiga
ترجمان برائے ڈی سی شگر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں