کھرمنگ آل بلتستان وال بال ٹورنامنٹ، فائنل میچ . شاندار مقابلہ

کھرمنگ آل بلتستان وال بال ٹورنامنٹ، فائنل میچ شہباز گانچھے نے شاندار مقابلے کے بعد گولڈن آئی سرمیک سکردو کو دو صفر سے ہرا کر فائنل میچ اپنے نام کیا۔
رپورٹ سید اصغر 5 سی این کھرمنگ
سلطان سپورٹ کلب وال بال کورٹ مادھوپور ضلع کھرمنگ میں آج کا فائنل میچ شہباز گانچھے نے شاندار مقابلے کے بعد گولڈن آئی سرمیک سکردو کو دو صفر سے ہرا کر فائنل میچ اپنے نام کیا۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ضلع کھرمنگ عارف حسین ،ڈاکٹر شجاعت حسین میثم صاحب ،چیف آفیسر وزیر نثار حسین اور ( سپیشل گیسٹ ) ہیرو اف سپیشل پرسنز سید منتظر کاظمی تھے۔
اس دوران شائقین وال بال کے کثیر تعداد گروانڈ میں موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر کھرمنگ عارف حسین نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ ہمیں کھیل سے ہر طرح کے مثبت اثرات کو اپنانے کی ضرورت ہے اور اس طرح کے صحت مندانہ کھیل کا ہونا بھی چاہیے۔
معروف سماجی و سیاسی رہنما کھرمنگ ڈاکٹر شجاعت حسین میثم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں میں سپورٹس کے حوالے بہت سے مہارت رکھتے ح انکو اجاگر کرنے کے لیے اس طرح کے اقدامات اور ایونٹ کا منعقد ہوتے رہنا چاہیے۔ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
جبکہ ایمپائرنگ کی کا فرائض ڈاکٹر اجمل عادل اور علی نقی مادھوپوری انجام دے رہے تھے اور ٹی وی ایمپائر کی ذمہ داری محمد یعقوب کاظم انجام دے رہے تھے۔
urdu news, winter sports, Tournament, Final Match

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں