شگر سبسڈی کے معاملے پر کسی طور پر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے انجمن تاجران و سول سوسائٹی کے رہنما حسن شگری

شگر سبسڈی کے معاملے پر کسی طور پر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے شگر انجمن تاجران و سول سوسائٹی کے رہنما حسن شگری
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر انجمن تاجران و سول سوسائٹی شگر کے رہنما حسن شگری نے کہا ہے کہ سبسڈی کے معاملے پر کسی طور پر بھی پیچھے نہیں ہٹینگے ۔بہتر حکمت عملی کے ساتھ ایک کامیاب احتجاجی دھرنے کے لئے علماء کرام عمائدین اور سٹیک ہولڈر سے رابطہ تیز کر دی گئی ہیں ۔کوئی کرے یا نہ کرے شگر کے غیور عوام سے ملکر ایک بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔آغا طہ المو سوی امام جمعہ و الجماعت امامیہ شگر ،مولوی عبدالقیوم امام جمعہ والجماعت اہلسنت شگر صدر نمبردارشگر حاجی غلام حسین نے انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کی احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔کل دیگر علماء کرام اور سیاسی جماعتوں کے ضلعی صدور سے نشست کرنے کے بعد بہت جلد آئندہ ایک دو روز میں دوبارہ ایک مربوط احتجاج و دھرنا سمیت گلگت کی طرف مارچ کا باضابطہ اعلان کیا جائیگا۔
Urdu news, Will not back down on the issue of subsidy

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں