گلگت ، حضرت محمد ﷺ کے تعلیمات کی روشنی میں اپنی ذات اور معاشرے کی اصلاح کا عمل شروع کردیا جائے تو معاشرہ جنت کانمونہ بن جائے گا

گلگت ، حضرت محمد ﷺ کے تعلیمات کی روشنی میں اپنی ذات اور معاشرے کی اصلاح کا عمل شروع کردیا جائے تو معاشرہ جنت کانمونہ بن جائے گا
urdu news update
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 12ربیع الاول کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کے تعلیمات کی روشنی میں اپنی ذات اور معاشرے کی اصلاح کا عمل شروع کردیا جائے تو معاشرہ جنت کانمونہ بن جائے گا، اخوت اور امن و خیر سگالی کی فضا قائم کرنے کیلئے اسوۂ رسولﷺ کی پیروی ضروری ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج کا مقدس دن ہمارے لئے تذکیروتجدید عہد کادن ہے،اہل اسلام تعلیمات نبویﷺ سے اپنا رشتہ مزید مضبوط بنا کر اپنے معاشرے کو مثالی معاشرہ بناسکتے ہیں۔آپؐ کی آفاقی تعلیمات کاخلاصہ یہ ہے کہ زندگی کے ہر معاملے میں میانہ روی اختیار کی جائے، کسی بھی حالت میں انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے اور ٹوٹے ہوئے رشتوں کو پھر سے جوڑ دیا جائے۔ آپؐ کی تعلیمات دکھی انسانیت کیلئے خوشیوں کی نوید ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پرمسرت اور بابرکت موقع پر مسلمانانِ عالم، خصوصاً تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اس دن کی فضلیت،سعادت و برکت سے ہر مسلمان کا دل منوراور روشن کر دے اور وطن عزیز کو اس یومِ مبارک کے فیوض و برکات سے مالا مال کر دے۔خاتم النبین آنحضرت محمد ﷺ صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ ساری بنی نوع انسان اور تمام کائنات کیلئے رحمتہ العالمین بن کر تشریف لائے۔

گلگت بلتستان میں‌منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزون کے خلاف کریک ڈاوں،، تفصلات

اس لحاظ سے 12ربیع ا لا ول کا دن تاریخ اسلام کا ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کاعظیم ترین دن ہے۔ معاشرے میں اخوت اور امن و خیر سگالی کی فضاء قائم کرنے کیلئے اسوۂ رسولﷺ کی پیروی ضروری ہے،ہماری بقاء اور دینی و دینوی کامیابی اسوۂ حسنہ کی مکمل پیروی پر منحصر ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم حضرت محمدؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجااور آپؐ کی زندگی کو مجسم قرآن قرار دیا گیا ہے جس میں امت کیلئے مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے۔ حضرت محمدؐ کا کردار اور تعلیمات پوری زندگی کا احاطہ کرتی ہیں۔ نبی پاکؐنے اپنے اسوہ حسنہ کی بدولت مختصر مدت میں پوری دنیا کو مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا۔ نبی آخرالزماں ؐ نے امن وآشتی،اخوت،احترام انسانیت، مساوات،عفوودرگزراور عدل و انصاف کا درس دیا۔نبی پاکؐ کا اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہے۔ آج کا دن تاریخ بنی نوع انسان کی عظمت کے معراج کا دن ہے کیونکہ آج کے روز رب ذوالجلال نے وجہ کائنات حضرت محمدﷺ کی پیدائش کا دن رکھا ہے۔
urdu news updateGilgit, if the process of self-reformation and society is started in the light of the teachings of Hazrat Muhammad ﷺ, then the society will become like paradise.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں