گلگت وفاقی سکریٹری برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کو دورہ ہنزہ، ترقیاتی منصوبوں‌پر بریفنگ

گلگت وفاقی سکریٹری برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کو دورہ ہنزہ، ترقیاتی منصوبوں‌پر بریفنگ
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
وفاقی سکریٹری برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کو دورہ ہنزہ کے موقع پر عطا آباد جھیل کے مقام پر چیف انجینئر و پراجیکٹ ڈائریکٹر 54MW عطا آباد ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اقتدار حسین نے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔
بعد ازاں وفاقی سکریٹری نے وادی شمشال کا بھی دورہ کیا جہاں پر علاقے کے عمائدین اور عوام الناس نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بابر حیات تارڑ نے شمشال کے عوام کو بنیادی صحت، تعلیم اور سڑکوں کی بہتری کے لئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لانے کی یقین دہائی کرائی۔ وفاقی سکریٹری نے اس دوران وادی شمشال میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت ہونے والے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔
urdu news update, Gilgit Federal Secretary for Kashmir Affairs and Gilgit-Baltistan Babar Hayat Tarar visited Hunza, briefing on development projects.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں