شگر رواں‌ سال محکمہ کی طرفسے شگر میں تیارکیا ہوا ایک ہزار سے زائد بیج کے بیگس تقسیم کئے جا رہے ہیں

شگر رواں‌ سال محکمہ کی طرفسے شگر میں تیارکیا ہوا ایک ہزار سے زائد بیج کے بیگس تقسیم کئے جا رہے ہیں
رپورٹ 5 سی این نیوز ویب.
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ شگر کی ایک تقریب میں شرکت کی جس میں سیکریٹری زراعت گلگت بلتستان طارق حسین صاحب، ڈائریکٹر زراعت بلتستان اقبال حسین، ڈائریکٹر لائیو سٹاک بلتستان، ڈائریکٹر لائیو سٹاک گانچھے، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز حاجی مہدی و دیگر متعلقہ افسران اور کثیر تعداد میں فارمرز شریک تھے تقریب کے اختتام پر محکمہ زراعت شگر کی جانب سے کسانوں میں گندم کے سرٹیفائیڈ بیج مناسب قیمت پر تقسیم کئے گئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچرشگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سال محکمہ کی طرفسے شگر میں تیارکیا ہوا ایک ہزار سے زائد بیج کے بیگس تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے محکمہ زراعت شگر کے اس مستحسن کردار کی تعریف کی اور آئندہ کے لئے اس سے اچھے کردار کی توقع ظاہر کی۔
urdu news update current year will distribute wheat in shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں