اسکردو یونیورسٹی آف بلتستان کی ٹیم نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی

urdu news, University of Baltistan team defeated the Education Department team by 4 goals to 2.

اسکردو یونیورسٹی آف بلتستان کی ٹیم نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
انٹر ڈیپارٹمنٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کواٹر فائنل مقابلہ
یونیورسٹی آف بلتستان کی ٹیم نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی
یونیورسٹی آف بلتستان کی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان اور دیگر فیکلٹی ممبران کی جانب سے ٹیم مینجمنٹ کو مبارک باد
انٹر ڈیپارٹمنٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کوارٹر فائنل مقابلہ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مابین میونسپل گراونڈ سکردو میں کھیلا گیا ، مقررہ وقت کے اختتام تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہیں کر پائیں، میچ کا فیصلہ پلنٹی ککس ہوا ، یونیورسٹی آف بلتستان کی جانب سے بدر علی ، سید منتظر ، نبی اور سنگے علی نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ میچ دیکھنے کے لیے یونیورسٹی آف بلتستان کے فیکلٹی ممبران سمیت طلبہ کی کثیر تعداد بھی میونسپل اسٹیڈیم میں موجود تھی ، میچ کے آرگنائزر ڈاکٹر مہدی حسن نے اس موقعے پر کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان کی ٹیم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہم کوشش کرینگے کہ کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے ، گزشتہ سالوں میں بھئ یونیورسٹی آف بلتستان کی پرفارمنس شاندار رہی ہے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی ، رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک نے ٹیم کی فتح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان کی ٹیم باصلاحیت اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے امید ہے کہ اس بار یونیورسٹی کی ٹیم یہ ٹائٹل اپنے نام کرے گی انہوں نے کہا کہ شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی یونیورسٹی کی جانب سے حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔

اسلام آباد گلگت بلتستان کو پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے مقدم رکھا ہے جب بھی ہمیں موقع ملا سیاسی معاشی اور عدالتی اصلاحات کی ہیں، پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کا صدر زرداری سے ملاقات میں گفتگو

گلگت بلتستان کی زمینوں پر قبضے کی تیاریاں، عوام میں تشویش بڑھنے لگی، دیوسائی میں 100 کنال قبضہ ، اہم انکشافات

urdu news, University of Baltistan team defeated the Education Department team by 4 goals to 2.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں