گلگت بلتستان کی زمینوں پر قبضے کی تیاریاں، عوام میں تشویش بڑھنے لگی، دیوسائی میں 100 کنال قبضہ ، اہم انکشافات

urdu news, Preparations for taking over the lands of Gilgit-Baltistan

گلگت بلتستان کی زمینوں پر قبضے کی تیاریاں، عوام میں تشویش بڑھنے لگی، دیوسائی میں 100 کنال قبضہ ، اہم انکشافات
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت بلتستان کی زمینوں پر قبضے کی تیاریاں، عوام میں تشویش بڑھنے لگی، دیوسائی میں 100 کنال قبضہ ، اہم انکشافات، مقامی لوگوں کے مطابق پاک فوج نے استور اور سکردو کے درمیان قائم نیشنل پارک دیوسائی میں مبینہ طور پر سو کنال عوامی چراگاہ زمین حاصل کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے.
دیوسائی نیشنل پارک سے متصل علاقے داسخریم چلم کہ عوام میں ایسے خبروں سے سخت تشویش،،، ذرائع کے مطابق کل کچھ اہم زمہ داران کی اس حوالے سے گلگت میں میٹنگ ہونے کی بھی خبر ہے جس میں فوج اور محکمہ جنگلات، محکمہ وائلڈ لائف کے درمیان معاہدہ کیا جائے گا.
زرائع کے مطابق محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف فوجی سے ایگریمنٹ کرنے جارہی ہے جس کے مطابق بیس فیصد آمدن حکومت کو اور باقی 80 فیصد فوج کو ملے گی باقی مقامی عوام کو دیوسائی جانے پر پابندیاں ہی پابندیاں نصیب ہونے کا امکان ہے.
داسخریم کے عوام کا مطالبہ ہے کہ عوامی زمینوں پر کس قانون کے مطابق فوج اور محکمہ وائلڈ لائف اور محکمہ جنگلات کے درمیان خفیہ معاہدہ ہورہا ہے.
کس کے یہ حق دیا کہ عوامی چراگاہ یا نیشنل پارک کی زمین پر ادارے اپنی پسند سے ایک دوسرے کے ساتھ معاہدے کرے؟
چند دن قبل ہی سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اسلام آباد مونال ریسٹورنٹ کی زمین کے لیز اور معاہدے پر جو سوالات اٹھایا وہ سب کے سامنے بے اسلئے بہتر ہے ایسا کوئی غیر قانونی اقدام کوئی بھی ادارہ نہ کرے جس کی وجہ سے عوام کی اداروں سے نفرتیں بڑھیں
گلگت بلتستان کی زمینوں پر قبضے کی تیاریاں، عوام میں تشویش بڑھنے لگی، دیوسائی میں 100 کنال قبضہ ، اہم انکشافات
پھر بھی کسی ادارے کو اگر وہاں کوئی خاص کام کرنا ہے تو داسخریم چلم کی عوام سے معاہدہ کرنے کیلئے آگے آئیں یہ چھپ چھپ کر معاہدے کرنے سے کوئی زمین یا جگہ تمہاری نہیں ہوگی.
داسخریم کی عوام قبل از وقت ہی اعلیٰ حکام بالخصوص وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور فورس کمانڈر سے مطالبہ کرتی ہے ایسے کسی بھی غیر قانونی اقدام کی بھر پور مخالفت بھی کی جائے گی اور قانونی کاروائی بھی کی جائےگی اور عوام اپنا لائحہ عمل بھی دے گی. اسلئے اس معاملے پر فوراً ایکشن لیں اور اس غیر قانونی معاہدے سے روک دے.

شگر گورئمنٹ بوائز ہائی سکول چھورکاہ میں کتب میلہ کے رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد، طلباء میں پڑھنے کی عادت پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے مقررین کا خطاب

urdu news, Preparations for taking over the lands of Gilgit-Baltistan

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں