بلتستان یونیورسٹی: یوم حسینؑ کانفرنس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی

بلتستان یونیورسٹی: یوم حسینؑ کانفرنس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی
urdu news, University of Baltistan: Hussain Day conference postponed indefinitely
5 سی این نیوز ویب
فیصلہ موجودہ صورت حال کو پیشِ نظر رکھ کر کیا گیا، حالات سازگار ہوتے ہی کانفرنس منعقد کی جائے گی، ترجمان
سکردو بلتستان یونیورسٹی میں 4 ستمبر2023ء کو منعقد ہونے والی یومُ الحسینؑ کانفرنس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردی گئی۔ کانفرنس کا التواء موجودہ صورت حال کو سامنے رکھ کر کیا گیا۔ ترجمان بلتستان یونیورسٹی کے مطابق جیسے ہی حالات سازگار ہوں گے، یومِ حسینؑ پھر سے شان و شوکت کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں یومِ حسینؑ کمیٹی کی ایک ہنگامی میٹنگ انچن کیمپس میں ہوئی۔ میٹنگ میں تمام ممبران بشمول طلبہ کے نمائندے شریک ہوئے۔ میٹنگ میں تمام ممبران نے فرداً فرداً اپنے موقف کا اظہار کیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اس وقت گلگت بلتستان کسی بھی اختلافی مسئلہ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ایسے میں کوئی بھی بات چنگاری کا باعث بن سکتی ہے۔ بلتستان یونیورسٹی کا شروع دن سے شیوہ رہا ہے کہ خطہ گلگت بلتستان میں امن و امان اور باہمی بھائی چارگی کا فضاء قائم ہو۔ جامعہ ہذا میں یومِ حسینؑ کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے کہ بین المسالک اتحاد و اتفاق ہو۔ گذشتہ تین سال سے بلتستان یونیورسٹی یومِ حسینؑ کانفرنس میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے دانشور حضرات کو دعوت دے رہی ہے اور بین المسالک ہم آہنگی کا باعث بن رہی ہے۔ urdu news, University of Baltistan: Hussain Day conference postponed indefinitely

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں