دنیور شاہ ولی مارکیٹ کے سامنے ٹریفک حادثے میں بچہ زخمی ۔ بے حوشی کی حالت میں بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دنیور شاہ ولی مارکیٹ کے سامنے ٹریفک حادثے میں بچہ زخمی ۔ بے حوشی کی حالت میں بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شاہ ولی چوک KKH کار نے بچے کو ٹکر مار دی ۔ بے ہوشی کی حالت میں بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
دنیور مین بازار میں ٹریفک حادثات معمول بن گئے۔
ٹریفک حادثہ اس وقت پیش جب ننھا بچہ روڈ کراس کرنے کی کوشش کر رہا تھا اتنے میں تیز رفتار کار نے بچے کو ٹکر مار دی بچے کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔
دکاندار حضرات نے یہ کہا ہے کہ اس سے پہلے بھی ایسے حادثات رونما ہوئے ہیں اور انتظامیہ سے ٹریفک پولیس کے جوان تعینات کرنے یا بریکر لگانے کی اپیل کی ہے۔غلط پارکنگ اور فٹ پاتھ پر تجاوزات کے باعث حادثات معمول بن گئے ہیں،
مین روڈ پر فٹ پاتھ خالی نہیں ہونے کے باعث سٹوڈنٹس اور راہ گزاروں سڑک پر چلنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے اس قسم کے حادثات میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔
انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل ہے تاکہ یہ ایسے ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے اور کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے ۔انتظامیہ کو چاہیے کہ دنیور مین بازار میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی کمی کو پورا کرے اور ٹریفک کے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور بازار ایریا میں رفتار کے حد سے تجاوز کرنے والوں پہ سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔
Urdu news, traffic accident in danoyr

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں