استور، ترقیاتی منصوبوں میں کام کو مقررہ وقت پر مکمل کرایا جاۓ گا .ڈپٹی کمشنر
استور، ترقیاتی منصوبوں میں کام کو مقررہ وقت پر مکمل کرایا جاۓ گا .ڈپٹی کمشنر
ڈپٹی کمشنر استور زید نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں کام کو مقررہ وقت پر مکمل کرایا جاۓ گا. اس میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جاۓ گی. جن منصوبوں کے سٹارٹ آرڈرز جاری ہوچکے ہیں ان پر فوری کام کا آغاز کیا جاۓ گا. اگر سٹارٹ آرڈر جاری ہونے کے باوجود کام شروع نہیں ہوسکا ہے ان کے خلاف سخت ایکشن ہوگا. اس حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کی جاچکی ہیں کہ وہ اپنے محکموں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں میں کام جلد از جلد شروع کرایا جاۓ. ڈپٹی کمشنر استور نے مذید کہا ہے کہ کام کے میعار اور رفتار کے حوالے سے بھی کسی قسم کی رعایت نہیں دی جاۓ گی اور مطلوبہ میعار اور مقررہ وقت پر ہی منصوبوں کو مکمل کرایا جاۓ گا بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی.
Urdu news, the work in the development projects will be completed on time.