گلگت ، شہادت حضرت علی علیہ السلام اور نماز عید کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقنیی بنانے کا فیصلہ،

urdu news, ensure fool proof security

گلگت ، شہادت حضرت علی علیہ السلام اور نماز عید کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقنیی بنانے کا فیصلہ،
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت، سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کے زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد،تراویح،ختم قرآن ،مجالس و جلوس بنسبت شہادت حضرت علی ؓ اور نماز عید کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقنیی بنانے کا فیصلہ،
کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
داخلی و خارجی شاہراہوں کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے سمیت بین الاضلاعی داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کویقینی بنانے کا بھی فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کے زیر صدارت سیکریٹری ہوم آفس گلگت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں کمشنر گلگت ڈویژن،ڈی آئی جی گلگت،ڈی آئی جی سپیشل برانچ،ڈپٹی کمشنر گلگت،ایس پی گلگت سمیت و دیگر آفیسران نے شرکت کی،میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ تراویح ، ختم قرآن ،مجالس و جلوس بہ نسبت شہادت حضرت علی ؓ اور نماز عید کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقنیی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،گلگت بلتستان کے داخلی و خارجی شاہراہوں کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے سمیت بین الاضلاعی داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کویقینی بنایا جائے گا۔

پاک چین معاہدوں پر آئی ایم ایف کا رد عمل

ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) طیب سمیع خان کی زیر صدارت ہرپوہ پاور پروجیکٹ کے حوالے سے اجلاس

urdu news, ensure fool proof security

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں