ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) طیب سمیع خان کی زیر صدارت ہرپوہ پاور پروجیکٹ کے حوالے سے اجلاس

urdu news, meeting regarding Harpoh Power Project

ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) طیب سمیع خان کی زیر صدارت ہرپوہ پاور پروجیکٹ کے حوالے سے اجلاس
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) طیب سمیع خان کی زیر صدارت ہرپوہ پاور پروجیکٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ہرپوہ پاور پروجیکٹ، اسسٹنٹ کمشنر روندو،ایکسیئن تعمیرات عامہ سکردو، ایکسیئن ہرپوہ پاور پروجیکٹ، تحصیلدار روندو اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر نے ہرپوہ پاور پروجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ایکسیئن تعمیرات کو ہدایات دی کہ وہ ہرپوہ پاور پروجیکٹ کے لئے مخصوص ایس ڈی او، اوورسیز اور دیگر سٹاف فراہم کریں گے۔ اس طرح پی ڈی ہرپوہ، سب ڈویژنل انتظامیہ روندو کو اضافی ریونیو سٹاف فراہم کریں گے۔ تاکہ اس اہم پروجیکٹ کے تعمیر کے دوران کام میں کسی قسم کی سستی نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ کے روڈ بناتے وقت مکانات، فصلات، درختان، دیواریں اور دیگر نقصانات کے تخمینہ لگانے کے لئے محکمہ تعمیرات، واپڈا ہرپوہ، جنگلات، محکمہ مال کے نمائندوں پر مشتمل جوائنٹ ٹیم ہونگے۔ جوکہ موقع ملاحظہ کرنے کے بعد اور تمام زمینی حقائق اور قانون حصول اراضی کو مدنظر رکھتے ہوئے معاوضہ اراضی کی تمام امثلات کی فہرست فوری طور پر مرتب کریں گے۔ تاکہ اس اہم منصوبے کے دوران عوام الناس کے ہونے والے نقصانات کا ازالہ ہو سکے۔

گلگت بلتستان کے مسائل اور ریاست پاکستان کی ترجیحات، ثقلین نعیم

urdu news, meeting regarding Harpoh Power Project

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں