شگر حضرت علی علیہ السلام کی ذات پوری عالم انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے ، ر معروف عالم دین سید نثار حسین الموسوی
شگر حضرت علی کی ذات پوری عالم انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے ، ر معروف عالم دین سید نثار حسین الموسوی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر معروف عالم دین سید نثار حسین الموسوی نے کہا ہے کہ حضرت علی کی ذات پوری عالم انسانیت کے نمونہ عمل ہے اور معرفت علی کے بغیر دنیا اور اخرت دونوں میں کامیابی ممکن نہیں ہے ہمیں سیرت اور فرمودات علی کا مطالعہ کرکے اس پر عمل پیرا ہونا ہوگا امام بارگاہ کھیار چھورکاہ میں شہادت مولاے کائینات حضرت علی کے سلسلے میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے انسان کو ازاد پیدا کیا ہے اور حضرت علی نے بھی اپنے ارشادات میں انسان کو صرف رب کی بندگی کا درس دیا ہے لہذا ہمیں رب کے علاوہ کسی اور کی بندگی نہیں کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ چھورکاہ کے ساتھ حکومت اورتمام نمائیندوں کی طرف سے ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ہوا اور تعلیمی میدان میں پستی کی وجہ سے چھورکاہ کے حصے میں گریڈ ون کے علاوہ کچھ نہ انا نمائیندوں کی چھورکاہ کے ساتھ روا سلوک کی واضح دلیل ہے انہوں نے کہا ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم کی طرف سے اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اٹھایے گیے اقدامات حوصلہ افزا ضرور ہے مگر اسے عملی جامہ پہنائے بغیر ہم مطمعن نہیں ہوں گے انہوں نے مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے ساتھ دیگر تعلیمی مسائل کو حل کیا جاے انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ اور دیگر تقریبات کے لیے فنڈ موجود ہے مگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈ نہیں ہے اس لیے اول منصوبہ منظور نہیں ہوتا اگر منظور ہوگیا تو بنتا نہیں ہے جس کی مثال چھومک روڈ کی ہے گلگت سکردو شاہراہ کے ساتھ شروع کرنے والا منصوبہ کئی سال گزر جانے کے باوجود تعطل کا شکار انہوں نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ تو مکمل ہوگیا مگر چھومک روڈ تاحال تھرو نہ ہونا انتظامیہ اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت کا نتیجہ ہی ہو سکتا ہے لہذا انتظامیہ اس اہم شاہراہ کو تھرو کرنے کے لیے کوشیشں تیز کرے تاکہ عوام کو سہولیات میسر اسکیں ۔
urdu news, The character of Hazrat Ali A.S is a model for the whole world of humanity