قوم پرست راہنما شبیرماریا کی گرفتاری عدلیہ کامسئلہ ہے گلگت بلتستان کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے وزیر اعلیٰ کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد قاسم

قوم پرست راہنما شبیرماریا کی گرفتاری عدلیہ کامسئلہ ہے گلگت بلتستان کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے وزیر اعلیٰ کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد قاسم
گلگت۔ وزیر اعلیٰ کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد قاسم نے کہا ہے کہ قوم پرست راہنما شبیرماریا کی گرفتاری عدلیہ کامسئلہ ہے جبکہ نام نہاد قوم پرست عناصر اس آڑ میں اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے پریس کانفرنسز اور سوشل میڈیا کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جو کہ کسی صورت ناقابلِ قبول ہے۔ میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ معزز عدالت نے شبیر مایار نامی شخص جو شیڈول فور پر ہے کو عدالتی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی اور بعض نام نہاد قوم پرست رہنما شیبرمایار کی گرفتاری کی آڑ میں بے بنیاد پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں۔ میڈیا کوآرڈینیٹر محمد قاسم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں امن وامان کی بہتر صورتحال اور بہتر معشیت مٹھی بھر لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی ہے،جس کی وجہ سے من گھڑت، بے بنیاد بیانات اور سوشل میڈیا کے ذریعے گلگت بلتستان کے محب وطن عوام کو غلط پیغام دینے کی ناکام کوشش کرتے ہیں اور ایسے عناصر کو یہاں کے عوام نے ہمشہ مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کے لیے مقامی حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ساڑھے اٹھ ارب کی خطیر رقوم ریلیز کردی ہے، جس کے بعد تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور ایسے عناصر گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے بدترین دشمن ہیں
Urdu News, The attempt to mislead the people of Gilgit-Baltistan will fail

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں