شگر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شگر کی جانب سے غیر فینسی نمبر پلیٹ ، بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردی گئی
شگر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شگر کی جانب سے غیر فینسی نمبر پلیٹ ، بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردی گئی
شگر(نامہ نگار) سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شگر کی جانب سے غیر فینسی نمبر پلیٹ ، بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردی گئی۔سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحمن شاہ کی ہدایات کی روشنی آی ٹی او شگر عمران ولی کی نگرانی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم ناکہ لگا کر گاڑیوں کی کاغذات اور فنٹس چیک کرنے کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عملے مختلف جگوں پر ناکہ لگا کر گاڑیوں کی کاغذات اور فٹنس چیک کررہے ہیں۔ بغیر کاغذات کے گاڑیوں کو۔فوری طور گاڑی کے کاغذات مکمل کرنے کیساتھ فینسی نمبر پلیٹ کو فوری طور اتارا جارہا یے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آی ٹی او شگر عمران ولی کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی کاغذات اور فٹنس کی چیکنگ عوام کی جان کی حفاظت اور کسی حادثے سے بچانے کیلئے کیا جارہا ہے۔ جبکہ گاڑیوں کی نامکمل کاغذات کو مکمل کرنے اور اس سے ہونے والی امدنی صوبائی حکومت کو روینیو پیدا کرنے میں مدد ملینگے ۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شگر کے حکام کا کہنا تھا کہ گاڑی مالکان کسی بھی پریشانی اور جرمانے سے بچنے کیلئے اپنے گاڑیوں کی فٹنس ٹھیک رکھیں اور گاڑیوں کی کاغذات فوری طور مکمل کرے۔
کینیڈا میں بھارتی ہیڈ اسکواڈ کی گرفتاری، 3 ملزمان حراست میں
urdu news, Sugar Excise and Taxation Department has launched a crackdown against non-fancy number plates