گلگت اور سنکیانگ میں تجارتی روابط مزید بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط،

گلگت اور سنکیانگ میں تجارتی روابط مزید بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط،
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط سے گلگت بلتستان کے لوگوں کو روزگار اور معاشی ترقی کے نئے مواقع میسر ہوں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے دورہ چین میں پاکستان اور چین کے مابین گلگت اور سنکیانگ میں تجارتی روابط مزید بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشتوں اور دیگر اقدامات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔اس موقع پر نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط سے گلگت بلتستان کے لوگوں کو روزگار اور معاشی ترقی کے نئے مواقع میسر ہوں گے۔ وزیر ِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے نگران وزیر اعظم کے حالیہ دورہ گلگت بلتستان پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
Urdu news, Signing of MoUs regarding further expansion of trade links in Gilgit and Xinjiang.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں