شگر صدر بازار کمیٹی حاجی فدا حسین نے چھورکاہ نیو پائپ لائن منصوبے کے تکمیل کے لیے ایک ہفتے ڈیڈ لائن دیدی

شگر صدر بازار کمیٹی حاجی فدا حسین نے چھورکاہ نیو پائپ لائن منصوبے کے تکمیل کے لیے ایک ہفتے ڈیڈ لائن دیدی
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگر صدر بازار کمیٹی حاجی فدا حسین نے چھورکاہ نیو پائپ لائن منصوبے کے تکمیل کے لیے ایک ہفتے ڈیڈ لائن دیدی ۔ایک ہفتہ گزر کر بھی کام ادھورے کام کی تکمیل کے لیے اقدامات نہ اٹھانے کی صورت میں احتجاج کی کال دینے کا اعلان کردیا میڈیا کو جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چھورکاہ نیو پائپ لائن منصوبہ عجیب صورتحال کا شکار ہے پائپ نہ مکمل ہوا ہے اور نہ ہی مکمل ادھورا ہے

بلتستان یونیورسٹی میں 6 اعلیٰ عہدیداروں کی اگلے گریڈ میں ترقی

جس کے باعث کہا جاسکتا ہے کہ یہ منصوبہ تین میں ہے یا تیرہ میں کیونکہ کچھ پائپ کو ٹینکی کی سائٹ سے اور کچھ جامع یعنی اخری سائٹ سے کھود کر نصب کیا ہے اور بیج میں صرف 2000 فٹ باقی ہے اور جہاں جہاں پائپ نصب کئے ہیں انہیں جوائنٹ نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث ان میں کچرا جانے کا خطرہ بھی موجود ہے اس حوالے سے پہلے بھی ایک بار احتجاج کیا تھا اور انتظامیہ کی یقین دہانی کے باعث احتجاج ختم کیا اور ڈی سی کے سامنے ٹھیکیدار نے خود کام مکمل کرنے کا وعدہ کیا مگر تا حال کام ادھورا پڑا ہوا ہے اگر ٹھیکیدار نے سیزن ختم ہونے سے قبل کام مکمل نہیں کیا تو بہت جلد چھورکاہ میں محکمہ اور ٹھیکیدار دونوں کےخلاف احتجاج کی کال دوں گا اس دوران اگر نقص امن پیدا ہوا تو اس کا ذمہ دار ٹھیکدار اور محکمہ دونوں ہوگا
urdu news, shigar Sadar Bazaar Committee Haji Fida Hussain has given a deadline of one week for the completion of Churkah New Pipeline project.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں