شگر محمد نذیر آئندہ 2 سال کیلئے انجمن تاجران شگر کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے

شگر محمد نذیر آئندہ 2 سال کیلئے انجمن تاجران شگر کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر( عابد شگری ) محمد نذیر آئندہ 2 سال کیلئے انجمن تاجران شگر کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ مدمقابل صدارتی امیدوار محمد ظہیر عباس ان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ سابق صدر انجمن تاجران شگر و الیکشن کمشنر وزیر محمد نسیم اور سید تنویر علیشاہ نے ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ انجمن تاجران شگر کے نئے صدر کی انتخاب کیلئے مقررہ وقت تک صرف دو امیدواران سامنے آگئے ۔ محمد ظہیر عباس اور محمد نذیر نے صدارتی امیدوار کے فارم جمع کرائے۔ تاہم صدارتی امیدوار محمد ظہیر عباس دستبردار ہونے کے بعد محمد نذیر بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ سابق صدر محمد نسیم نے ان کی تقرری کی نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر وزیر محمد نسیم نے کہا کہ انجمن تاجران شگر کے تمام ممبران نے جس طرح گذشتہ کئی سالوں سے ان پر اعتماد کیا جس پر ان کے مشکور ہیں۔ میں نے اپنے بساط کے مطابق تاجران کی مسائل حل کرنے کیلئے کوشش کی۔ اور تمام چیلینج کا مقابلہ کیا ۔ جمہوری طریقے سے منتخب ہونے پر نئے صدر محمد نذیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ امید ہے وہ تاجروں کی مسائل کو حل کرنے کیلئے بہتر اقدامات کرینگے۔
Urdu news, Shigar elected unopposed president of Anjuman Tajran Shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں