شگر اسسٹنٹ کمشنر صاحب شگر اور انتظامیہ شگر کے باقی دیگر با اختیار آفیسران کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں سرکردگان موضع ڈوگرو باشے

شگر اسسٹنٹ کمشنر صاحب شگر اور انتظامیہ شگر کے باقی دیگر با اختیار آفیسران کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں سرکردگان موضع ڈوگرو باشے
شگر ڈپٹی کمشنر صاحب ضلع شگر، ایس پی صاحب ضلع شگر، اسسٹنٹ کمشنر صاحب شگر اور انتظامیہ شگر کے باقی دیگر با اختیار آفیسران کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں سرکردگان موضع ڈوگرو باشے
ہم سرکردگان موضع ڈوگرو باشے، شیخ علی فاضلی، شیخ محمد خان فاضلی، حاجی بشیر، حاجی غلام حیدر، ابوالحسن، حاجی احمد حسین، احمد علی، استاد محمد خان، حاجی غلام محمد اور علی محمد، اپنے گاؤں ڈوگرو کے جملہ عوام کی جانب سے جناب حاجی گلبر خان صاحب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، چیف سکریٹری صاحب گلگت بلتستان، آئی جی پی صاحب گلگت بلتستان، کمشنر صاحب بلتستان رینج، ڈی آئی جی صاحب بلتستان رینج، ڈپٹی کمشنر صاحب ضلع شگر، ایس پی صاحب ضلع شگر، اسسٹنٹ کمشنر صاحب شگر اور انتظامیہ شگر کے باقی دیگر با اختیار آفیسران کا تہ دل شے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان سب حضرات نے موضع ڈوگرو کے عوام کی مظلومیت اور محرومیت کا احساس اور مداوا کرتے ہوئے ڈوگرو دریا پر منظور شدہ معلق پل کی تعمیر کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ ڈوگرو کی عوام اس دور میں جہاں انسان چاند اور مریخ تک رسائی کر چکا ہے، اپنے گاؤں کے سامنے موجود دریا پار کرکے سرکاری سڑک تک رسائی سے محروم تھے جس باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکے تھے۔ مریض اور ڈیلیوری کیس میں مبتلا خواتین اس دریا پر پل نہ ہونے کی وجہ سے بروقت طبی مدد سے محروم تھے۔ ہم ان تمام ارباب اختیار بشمول راجہ محمد اعظم خان، علماء اور انصاف پسند شخصیات کے حق میں دعاگو ہیں جنہوں نے اپنے احکامات، قول و فعل اور قیمتی رائے کے ذریعے اس پل کی تعمیر کیلئے اپنے مثبت کردار ادا کیں کہ اللّٰہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر دے۔
Urdu news, Shigar AC and authorized officials of shigar management are sincerely thankful to the leaders.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں