شگر ، بلتستان ریجن کرنل ریٹائرڈ محمد ارشد فیلڈ آپریٹر وی ایف کا شہید زاکر میموریل ووکیشنل سینٹر شگر کا دورہ

شگر بلتستان ریجن کرنل ریٹائرڈ محمد ارشد فیلڈ آپریٹر وی ایف کا شہید زاکر میموریل ووکیشنل سینٹر شگر کا دورہ
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این ویب
شگر ڈائریکٹر وی ایف او جی بی برگیڈیئر ریٹائرڈعلی نقی اسسٹنٹ ڈائریکٹر وی ایف او بلتستان ریجن کرنل ریٹائرڈ محمد ارشد فیلڈ آپریٹر وی ایف او ڈسٹرکٹ شگر و سکردو آنریری لفٹنینٹ مبارک خان نے شگر میں شہید زاکر میموریل ووکیشنل سینٹر کا دورہ کیا اور شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کئے انہوں نے شہداء کے لواحقین کو یقین دلایا کہ پاک فوج ان کے ساتھ ہمیشہ گھڑی ہے اور انہیں کسی قسم کا مشکلات سے دو چار ہونے نہیں دیں گے گلگت بلتستان میں قائم پاک فوج سے ریٹائر اور شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین کی ہرقسم کی مدد کےلئے اداری وی ایف او قائم ہے اگر کسی قسم کا کوئی مشکل پیش آئے تو وہ بلا جھجک ہمیں بتائیں ہم پہلی فرصت میں ان کے مسائل ومشکلات کو دور کرنے کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں اس موقع پر شہید زاکر میموریل ٹرسٹ کے چئیر مین خادم حسین دلشاد نے وی ایف او کی جانب سے ووکیشنل سنٹر کےلئے خصوصی تعاون کرنے اور شگر آگر شہداء کے لواحقین کی حوصلہ افزائی کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
urdu news Shaheed Zakir Memorial Vocational Center Shigr

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں