گلگت سول سکریٹریٹ میں محترم سکریٹری فنانس عزیز احمد جمالی کیساتھ کچھ غنڈہ گرد عناصر کی جانب سے روا رکھے جانے والے گھناونے عمل/بدتمیزی کے خلاف سکریٹریٹ ملازمین اپنا سخت احتجاج اور رد عمل ریکارڈ کروائینگے

رپورٹ5 سی این نیوز
گلگت سول سکریٹریٹ میں محترم سکریٹری فاٸننس عزیز احمد جمالی کیساتھ کچھ غنڈہ گرد عناصر کی جانب سے روا رکھے جانے والے گھناونے عمل/بدتمیزی کے خلاف سکریٹریٹ ملازمین اپنا سخت احتجاج اور رد عمل ریکارڈ کروائینگے۔ اس سلسلے میں آج صبح ٹھیک 10 بجے جی بی سول سکریٹریٹ اولڈ کیمپس اور نیو کیمپس جوٹیال دونوں میں بیک وقت سخت احتجاج کاعمل ہوگا۔ تمام ملازمین سے گزارش ہے کہ وقت کی پابندی اور احساس و اتفاق کے ساتھ احتجاجی تحریک میں شامل رہیں۔ سول سکریٹریٹ ملازمین کی مثال ایک جاں اور دو قالب کی سی ہے۔ یہ کسی ایک فردِ واحد کے ساتھ نارواں سلوک نہیں ہوا ہے بلکہ پورے سول سکریٹریٹ کے اوپر حملہ ہوا ہے۔ اس بابت جب تک اُن غنڈہ گرد عناصر کے خلاف پوری قانونی کارواٸی عمل میں نہیں لاٸی جاتی اور انکو کیفرِ کردار تک نہیں پہنچایا جاتا ہم جملہ تمام ملازمین سراپا احتجاج رہینگے۔
Urdu news, Secretariat employees record their strong protest and reaction against misconduct