شگر الچوڑی سمیت درجنوں دیہات میں ایس کام کی سروس گزشتہ کئی دنوں سے بند، صارفین شدید ذہنی اذیت کا شکار

شگر الچوڑی سمیت درجنوں دیہات میں ایس کام کی سروس گزشتہ کئی دنوں سے بند، صارفین شدید ذہنی اذیت کا شکار
شگر الچوڑی سمیت درجنوں دیہات میں ایس کام کی سروس گزشتہ کئی دنوں سے بند، صارفین شدید ذہنی اذیت کا شکار، انٹرنیٹ کی بندش سے طلبا و طالبات پریشان ، تفصیلات کے مطابق بجلی بل کی عدم ادائیگی ایس کام ٹاور الچوڑی کی بجلی لائن کاٹ دی گئی۔ جس کی وجہ سے گزشتہ 3 دنوں سے الچوڑی ، سلدی، کشمل، یونو، حیدرآباد ، گلاب پور، وزیر پور اور تسر ایریاز میں ایس کام موبائل سروس بند مکمل ہے۔ رابطہ اور انٹرنیٹ نہ ہونے سے صارفین پریشانی کا شکار ہے۔ جبکہ ان لائن کلاسسز لینے والے طلباء و طالبات بھی متاثر ، بروقت کلاسسز نہ لے سکنے کی وجہ سے شدید پریشان ہیں۔ لوگوں نے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے حکام سے مطالبہ کیا یے کہ وہ فوری طور سروس کو بحال کرکے انٹرنیٹ سروس بحال کریں۔
Urdu news, Scom service has been stopped for the past several days, customers are suffering

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں