شگر یو این ڈی پی اور گلاف 2 کے زیر اہتمام شگر سرینا شگر دو روزہ تربیتی سیشن شروع ہوگیا

شگر یو این ڈی پی اور گلاف 2 کے زیر اہتمام شگر سرینا شگر دو روزہ تربیتی سیشن شروع ہوگیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر یو این ڈی پی اور گلاف 2 کے زیر اہتمام شگر سرینا شگر دو روزہ تربیتی سیشن شروع ہوگیا۔ سیشن کے پہلے روز سرکاری اداروں کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کو تربیت سیشن دی گئی جس میں یو این ڈی پی کنسلٹنٹ راحیلہ سعاد اور یواین ڈی پی کے نمائندے رشید خان نے قدرتی آفات اور ایمرجنسی صورت حال کے دوران بروقت کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی۔سیشن میں ڈی سی شگر ، ڈی سی کھرمنگ ، ڈی سی گانچھے، اے ڈی ڈیزاسٹر منیجمنٹ خپلو/کھرمنگ سمیت تمام ضلعی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس نے شرکت کی۔ تربیتی پروگرام میں کل سی بی ڈی آر ایم سی کے ممبران کو تربیت دی جائیگی۔ممکنہ آفت سے نمٹنے کے حوالے سے اپنے متعلقہ اداروں کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈیزاسٹر کے حالات میں خواتین کی کردار اور ان کو روزمرہ امدادی سرگرمیوں میں شریک کرنے کے حوالے سے بھی تربیت دی گئی۔
Urdu news, Sarina Shigar Two day training session organized by UNDP and Gulaf 2 has started

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں