گلگت، صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون زرائع ابلاغ میں زیر گردش منفی پروپیگنڈے کی تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کر دیا رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت، صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون زرائع ابلاغ میں زیر گردش منفی پروپیگنڈے کی تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کر دیا رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت : صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون نے زرائع ابلاغ میں زیر گردش منفی پروپیگنڈے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھیکیدار برداری کے مسائل کے حل کیلئے انکے اور سیکریٹری خزانہ عزیز احمد جمالی کے مابین معمولی بحث و تکرار کو ذرائع ابلاغ میں بڑھا چڑھا کے پیش کیا گیا اور واقعہ کو منفی رخ دینے کی کوشش کی گئی، جس کی وہ واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی قیادت میں صوبائی وزراء اور بیوروکریسی کے مابین بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہم سب نیک نیتی سے اپنے اختیارات اور منصب کو عوامی مفاد میں بروئے کار لانے کیلئے کوشاں ہیں۔
urdu news, Provincial Interior Minister issued a statement denying