شگر میجر (ر ) عادل راجہ کے خلاف پریس کلب شگر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔
شگر میجر (ر ) عادل راجہ کے خلاف پریس کلب شگر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔
پاک فوج اور پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے میجر عادل راجہ کو فوری گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے
شگر شہداء کے لواحقین ، غازیاں شگر، سول سوسائٹی ، ایس ڈی ایف اور شہید زاکر میموریل آرگنائزیشن کی جانب سے میجر عادل راجہ کے خلاف پریس کلب شگر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔
شگر(عابد شگری) شہداء کے لواحقین ، غازیاں شگر، سول سوسائٹی ، ایس ڈی ایف اور شہید زاکر میموریل آرگنائزیشن کی جانب سے میجر عادل راجہ کے خلاف پریس کلب شگر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔ مظاہرین کا عادل راجہ کے خلاف سخت نعرہ بازی۔ میجر عادل راجہ کو فوری گرفتاری کا مطالبہ۔ مظاہرے کی قیادت شہید زاکرمیموریل آرگنائزیشن کے صدر خادم دلشاد ، غازیاں شگر کے ایس ایم غلام محمد ، ایس ڈی ایف کے اعجاز شگری ، سول سوسائٹی کے ظہیر عباس کررہے تھے۔ مظاہرے میں شہداء کے لواحقین کی بری تعداد موجود تھے ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا
پاک فوج اور پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے پاکستان کے غدار ہے۔ عادل راجہ ایم آئی 16کا ایجنٹ اور پاکستان کا غدار ہے۔ اور پاکستان کو کمزرو کرنے کی غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہے۔ انہون نے مطالبہ کیا کہ عادل راجہ کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لاکر ان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ عادل راجہ نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا ہے۔ جس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں غازیاں شگر ، شگر ڈس ابیلیٹی ، شہید زاکر میموریل آرگنائزیشن کے نمایندوں اور سول سوسائٹی کے افراد کی شرکت کی۔ شہداء کے لواحقین سمیت پاکستان کے بچہ بچہ پاکستان اور پاک فوج سے محبت کرتے ہیں. پاکستان اور پاک فوج کے خلاف بھونکنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ہمیں پاکستان اور پاک فوج کی عزت اور سالمیت جان سے بڑھ کر عزیز ہے
urdu news, Protest demonstration against Major (R) Adil Raja in front of Press Club Shigar.