تحریک انصاف شگر کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج ، حسن شگری کے علاوہ کسی بھی ضلعی یا دیگر تنظمی عہدہ دار نے حسب سابق احتجاج میں حصہ نہیں لیا
تحریک انصاف شگر کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج ، حسن شگری کے علاوہ کسی بھی ضلعی یا دیگر تنظمی عہدہ دار نے حسب سابق احتجاج میں حصہ نہیں لیا
urdu news, Protest against Imran Khan’s arrest by Tehreek-e-Insaf Shigar
رپورٹر شگر
شگر تحریک انصاف شگر کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری احتجاج ۔ سنیئر نائب صدر حسن شگری کے علاوہ کسی بھی ضلعی یا دیگر تنظمی عہدہ دار نے حسب سابق احتجاج میں حصہ نہیں لیا۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حسن شگری نے عمران خان کے خلاف سنائےگئے فیصلے فیئر ٹرائیل نہ دینے پر انصاف منہ دھبہ قرار دیا ۔عمران خان کی گرفتاری انصاف کےمنہ پر طماچہ ہے۔ انکا مزید کہنا تھا جہاں جس کے خلاف ظلم ہونگے ہم بھر احتجاج کرینگے ۔عمران خان کے خلاف دیا جانے والا فیصلہ عمران خان کے ساتھ عوام کی والہانہ محبت کو کم کرنے کا سازش ہے جو ہرگز کامیاب نہیں ہونگے ۔urdu news, Protest against Imran Khan’s arrest by Tehreek-e-Insaf Shigar
اس فیصلے کی نہ صرف مذمت کرتے ہے بلکہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے سابق دور حکومت میں وزارت پر براجمان رہ کر اقتدار کے نزہ اڑانے والوں کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری پر منظر عام سے غائب رہنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے نام پر اقتدار لوٹنے والے آج کہاں ہے۔ آج پارٹی پر برا وقت آیا تو سب غائب۔ سب نے عمران خان کے نام پر اقتدار کا مزہ لیا ہے۔ لیکن آج عمران خان کو آپ سب کی ضرورت ہیں۔