پیپلز پارٹی ضلع شگر کی جانب سے سانحہ کارساز کے شہداء اور غازیوں کی یاد میں پیپلز سیکریٹریٹ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی

پیپلز پارٹی ضلع شگر کی جانب سے سانحہ کارساز کے شہداء اور غازیوں کی یاد میں پیپلز سیکریٹریٹ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
پیپلز پارٹی ضلع شگر کی جانب سے سانحہ کارساز کے شہداء اور غازیوں کی یاد میں پیپلز سیکریٹریٹ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ، جس کی صدارت وزیر جعفر صدر پیپلز پارٹی ضلع شگر نے کی، اجلاس میں سابق ممبر جی بی اسمبلی عمران ندیم صاحب ،محمد عسکری جنرل سکریٹری ،سکریٹری انفارمیشن وجاہت ایڈوکیٹ، نائب صدر محمد صاحب،نائب صدر عبدلقیوم اور پیپلز پارٹی سٹی ،پی وائی او ،پی ایس ایف کے جیالوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران ندیم نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بقاء پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور سانحہ کارساز کے شہداء کی خون کی بدولت ہے، آج کے دن پاکستان پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ صدر وزیر جعفر نے کہا کہ کارساز کے شہداء کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی آج کا دن تجدید عہد کا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن ملک اور جمہوریت کی بقاء کےلئے جانوں کا نذرانہ دینے کو ہمہ وقت تیار ہے ۔ پیپلز پارٹی شگر کے عہدیداروں نے شہداء کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ اور بلند درجات کےلئے دعا کی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں