مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے رہنما حاجی اکبر تابان اور صوبائی وزیر انجینر محمد انور کی قیادت میں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی لیڈرشپ اور کارکنان نے وزیر اعظم کے خصوصی مشیر شبیر احمد عثمانی سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی
مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے رہنما حاجی اکبر تابان اور صوبائی وزیر انجینر محمد انور کی قیادت میں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی لیڈرشپ اور کارکنان نے وزیر اعظم کے خصوصی مشیر شبیر احمد عثمانی سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آبادمسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل و سابق سنئیر وزیر حاجی اکبر تابان اور صوبائی وزیر انجینر محمد انور کی قیادت میں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی لیڈرشپ اور کارکنان نے وزیر اعظم کے خصوصی مشیر شبیر احمد عثمانی سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر رکن گلگت بلتستان اسمبلی رانی صنم فریاد ، وزیر اعلی کے سپیشل کوآرڈینیٹر شرافت الدین فریاد ، سابق رکن اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر ، سابق صوبائی وزیر میجر (ر) امین، سابق صوبائی وزیر بشارت اللہ ،مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما بشیر احمد خان ، سنئیر رہنما قاری وزیر صدیقی و دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے انجینر محمد انور نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اس وقت پارٹی کا کوئی تنظیمی ڈھانچا موجود نہیں ہے ، کچھ لوگ خود کو صوبائی صدر کہتے ہوئے پارٹی کی تذلیل کر رہے ہیں ، پارٹی دستور کے مطابق صوبائی عہدیداروں کی مدت ختم ہوئی ہے ، انجینر محمد انور نے کہا کہ ہم کسی جعلی صدر کی قیادت کو نہ اس سے پہلے تسلیم کیا ہے نہ اب کریں گے ، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینر امیر مقام کو یہ ٹاسک دیا تھا کہ وہ گلگت بلتستان میں پارٹی اختلافات کا اصولی حل نکالیں لیکن اب تک مرکز کو گلگت بلتستان کی جماعت کی بہتری میں کوئی دلچسپی نظر نہیں آ رہی ہے بلکہ دوسرے رو کی لیڈرشپ پارٹی معاملے کو مزید گنجلک بنا رہی ہے ۔ رہنماؤں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی نئی تنظیم سازی کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھاتے ہوئے جماعت کو تطہیر عمل سے گزارا جائے اور جماعت کے کسی بھی دوسرے رہنما کو صوبائی صدر بنایا جائے تاکہ مسلم لیگ ن بھر پور طاقت اور اتحاد کے ساتھ آنے والے الیکشن میں کامیابی حاصل کر سکے ۔ رہنماوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن کی گلگت بلتستان میں اس وقت حاجی اکبر تابان اور صوبائی وزیر انجینر محمد انور کے سوا کوئی قیادت موجود نہیں ہے اور نہ ہی صوبے میں کسی دوسرے جعلی صدور کو ہم مانتے ہیں ، ہم قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف ، میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز صاحبہ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ، ہم مسلم لیگ ن کو صوبے میں پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ایک آمر دماغ اناپرست شخص نے پارٹی کو تباہ و برباد کیا ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے خصوصی مشیر شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ ہمیں گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کا ہر کارکن عزیز ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ پارٹی میں اتحاد برقرار ہو ، بہت جلد جماعت کی اعلی قیادت کو ایک دفعہ پھر گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کے اندرونی معاملات اور اختلافات سے آگاہ کرتے ہوئے پارٹی کو تمام اسٹک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مزید منظم کریں گے، گلگت بلتستان میں آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہوگا ۔
urdu news, PML-N Gilgit-Baltistan met with Prime Minister’s Special Adviser
پیکا ایکٹ قانون ، یاسر دانیال صابری
اسکردو میں ٹیوشن سینٹرز کا بڑھتا ہوا رجحان : مثبت اور منفی پہلو، ملک سرفراز ہادی