گلگت : عوام پر امن رہے، افواہوں پر کان نہ دھریں، گلگت بلتستان کی امن خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹیںگے. صوبائی وزیر داخلہ
گلگت : عوام پر امن رہے، افواہوں پر کان نہ دھریں، گلگت بلتستان کی امن خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹیںگے. صوبائی وزیر داخلہ
urdu news, Peace be upon you, don’t listen to rumors
5سی این گلگت
وزیر داخلہ شمس الحق لون نے کہا کہ عوام پر امن رہیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں، بعض شر پسند عناصر عوام میں بے چینی پھیلانے کے درپے ہیں۔ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنیوالے عناصر کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور انکے خلاف سخت قانونی کاروائی بروئے کار لائی جائیگی۔
حکومت کی جانب سے کسی گرفتاری کی منصوبہ بندی زیر غور نہیں۔ پارلیمانی امن کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر قیام امن کیلئے سنجیدہ اقدامات بروئے کار لانے کیلئے حکومت کو سفارشات بھجوائے گی۔ پارلیمانی امن کمیٹی پہلے سکردو اور بعد ازاں دیامر کا دورہ کریگی اور علمائے کرام سمیت عمائدین سے رابطوں اور اشتراک عمل کو موثر اور نتیجہ خیر بناکر اعتماد سازی کے ذریعے بین المسالکی ہم آہنگی، امن و رواداری کے فروغ اور ملی یکجہتی کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ سکردو ،چلاس اور شاہراہ قراقرم پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ urdu news, Peace be upon you, don’t listen to rumors