معاون خصوصی مولانا سرور شاہ اور ڈپٹی کمشنر گلگت کی کاوشوں سے پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں جاری احتجاج دو ہفتے کیلئے موخر

معاون خصوصی مولانا سرور شاہ اور ڈپٹی کمشنر گلگت کی کاوشوں سے پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں جاری احتجاج دو ہفتے کیلئے موخر
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت ، پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں جاری احتجاج دو ہفتے کیلئے موخر کرنے کا اعلان،
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے منرلز مولانا سرور شاہ اور ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ کی کاوشوں سے پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں جاری احتجاج دو ہفتے کیلئے موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر گلگت کے دفتر میں پیرامیڈیکل کے صوبائی صدر عنایت حسین اور جنرل سیکرٹری میر ولی خان کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد یہ فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ نے اس موقع پر پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو یقین دہانی کروائی کہ وہ وزیر اعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے دی گئی مدت میں پیرامیڈیکل سٹاف کی سروس سٹرکچر کی منظوری دلوادیں گے۔
پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری نے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پیرامیڈیکل سٹاف کے دیرینہ مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔
urdu news, Paramedical Association postponed the ongoing protest in Gilgit Baltistan

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں