فلسطین جل رہا ہے اور معصوم فلسطینیوں خون ناحق بہایا جارہا ہے. معروف عالم دین شیخ شکور علی شمس دین

فلسطین جل رہا ہے اور معصوم فلسطینیوں خون ناحق بہایا جارہا ہے مگر مسلم امہ اب بھی بیدار ہونے کے بجاے خواب غفلت میں ڈوبا ہوا ہےمعروف عالم دین شیخ شکور علی شمس دین
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر معروف عالم دین شیخ شکور علی شمس دین نے کہا ہے کہ فلسطین جل رہا ہے اور معصوم فلسطینیوں خون ناحق بہایا جارہا ہے مگر مسلم امہ اب بھی بیدار ہونے کے بجاے خواب غفلت میں ڈوبا ہوا ہے اور متحد ہونے کو تیار نہیں جبکہ یہود و نصارا جنگ جاری رکھنے پر متحد ہوگیے ہیں اگر جنگ بندی نہ ہوئی تو عالمی جنگ چھڑ جانے کا خدشہ ہے اس کے پرے اثرات مرتب ہوں گے لہذا سلامتی کو نسل امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرنے کی بجاے جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرے جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ شگر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے۔کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان۔جاری جنگ میں ایران۔کے سوا تمام مسلم ممالک نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور واضح پیغام کسی بھی مسلم ممالک کی جانب سے سامنے نہ انے کی وجہ سے یہود و نصارا ایک مرتبہ بھر یکجا ہوے ہیں اور اقوام متحدہ بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے اور سلامتی کونسل کا کردار بھی مشکوک ہوگیے ہیں لہذا عالمی جنگ چھڑجانے سے قبل سلامتی کونسل جنگ بندی کے لئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ بے گناہوں کا خون بہانے کا سلسلہ بند ہوسکیں انہوں نے کہا کہ چھورکاہ کے حصے مین ہمیشہ کھیل کود ہیں اور اعلیٰ عہدوں پر غیر برجماں ہیں اسی کھیل کود کی وجہ سے ہمیں سوئپر کی ملازمت کے لیے بھی ہر ایک کے نخرے اٹھانے پڑھتے ہیں سرکاری اور نجی سکولوں کے امتحان سر پر ہیں اساتذہ کو پڑھائی کی اور منچھلوں کو کھیل اور توڑنامنٹ کی فکر لاحق ہے
محکمہ برقیات کی جانب سے چھورکاہ کے ساتھ ناروا سلوک اپنایا ہوا ہے اگر ناروا سلوک کو بند کرکے بجلی نہ دی گئی ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے
Urdu news, Palestine is burning and innocent Palestinians are being shed blood unjustly

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں