شگر ہ جامعہ بلتستان طلباء و طالبات کو دینی علوم کے ساتھ ساتھ مروجہ تعلیم کے نور سے بھی منور کر رہاہے ڈی سی شگر

شگر جامعہ بلتستان طلباء و طالبات کو دینی علوم کے ساتھ ساتھ مروجہ تعلیم کے نور سے بھی منور کر رہاہے ڈی سی شگر
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے ایس پی شگر شیر احمد کے ہمراہ جامعہ بلتستان وزیر پور میں منعقدہ سالانہ اعلان نتائج 2023 کی تقریب میں شرکت کی جامعہ بلتستان کے پرنسپل مولانا عبدالمتین نے دونوں افسران کو خوش آمدید کہتے ہوئے اسکول کی کارکردگی اور مسائل سے آگاہ کیا ڈی سی شگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کے انتظامیہ اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ جامعہ بلتستان طلباء و طالبات کو دینی علوم کے ساتھ ساتھ مروجہ تعلیم کے نور سے بھی منور کر رہاہے جو کہ لائق تحسین ہے انہوں نے تعلیمی ادارے کی جو بھی مسائل ہیں حل کرنے کے لئے بھرپور کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Urdu news Pakistan, University with religious studies and mainstream education

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں