شگر میں تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے، حسینی چوک سے حسن شہید چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی

شگر میں تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے، حسینی چوک سے حسن شہید چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شگر میں تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے، حسینی چوک سے حسن شہید چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ حسن شہید چوک ہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حسن شگری ایڈوکیٹ ، محمد ظہیر عباس ، مبشر دیان اور دیگر نے کہا کہ ذاتی مفاد کے لئے عوام پر قہر نازل کرنے والےحکمرانوں کی ہر سہولتکاری کو ناکام بنائیں گے ۔گندم سبسڈی میں کمی اور صحت کارڈ کا خاتمہ عوام دشمن اقدامات کے بد تریں مثال ہیں ۔ایسے اقدامات محض حکمرانوں کی اپنی کرسی بچانے کی گھناونی کوشش ہے ۔جس دن یہ حکمران عوامی غیض و غضب کے شکار ہونگے اس دن انکو منہ چھپانے کی بھی جگہ بھی نہیں ملے گا۔مقررین نے کہا کہ قیادت حکم دینگے تو پہیہ جام اور شیٹر ڈاون ہٹرتال کی کال دینگے ۔عوام کے مشکور ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر احتجاج میں شرکت کر رہے ہیں.عوام نے اسی طرح ساتھ دیا تو انشاءاللہ کامیابی ہماری منزل ہونگے ۔
urdu news Pakistan, third day of protest in Shigar, a protest rally was held at Hussaini Chowk

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں