شگر کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی کا تعلق براہ راست امن و امان سے ہوتا ہے۔ ایس پی شگر
شگر کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی کا تعلق براہ راست امن و امان سے ہوتا ہے۔ ایس پی شگر
شگر ایس پی شگر شیراحمد نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی کا تعلق براہ راست امن و امان سے ہوتا ہے۔ اس میں دو رائے کی کوئی گنجائش نہیں ہے کہ شگر میں مثالی امن و امان کا خوبصورت و توانا فضا قائم ہے اس کا سارا کریڈٹ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی دوراندیشی و فراخدلی اور آپس میں مہر و الفت کو فروغ دینے کی وجہ سے ہی ہے لہذا اس خوبصورت فضا کی تسلسل کو برقرار رکھیں۔ ایس پی شگر کے زیر صدارت تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے ساتھ ضلع شگر امان و امان و دیگر مجموعی صورتحال کے بابت ایک اہم اجلاس ایس پی آفس میں منعقد ہوئی۔ جس میں مولوی سید عبداللہ، مولوی عبدالقیوم
شورش، شیخ نثار حسین مہدی، آخوند علی، شیخ کاظم ذاکری، مولوی عبداللہ مسعود، شیخ سخاوت علی، شیخ حسین، شیخ ہاشم، رضوان اللہ شگری اور آخوند ظہیرعباس شگری شریک ہوئے۔تمام شرکائے اجلاس نے ایس پی شگر کو نہایت ہی فراخدلی و گرمجوشی سے خوش آمدید کہا اور تمام علماء کرام نے اظہار خیال کرتے ہوئے ایس پی شگر کے ساتھ امن و امان سمیت دیگر کسی بھی صورتحال میں ہر قسم تعاون کی فراہمی کا یقین دہائی کرائی۔ ساتھ مطالبہ کیا کہ عصرحاضر میں بڑھتے ہوئے مختلف نوعیت کے جرائم و منشیات جیسے ناسور کی بیخ کنی و تدارک کے لیے مزید موثر و مربوط اقدامات و انتظامات کی جائیں۔ ساتھ ہی ضلع شگر انٹری چیک پوسٹوں پر گاڑیوں و موٹرسائیکل کی چیکنگ کی عمل کو سراہا اور اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی مطالبہ بھی کیا۔ ایس پی شگر نے تمام شرکاء میٹنگ کا ایس پی آفس آمد و تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشخالی کا تعلق براہ راست امن و امان سے ہوتا ہے۔ اس میں دو رائے کی کوٸی گنجائش نہیں ہے کہ یہاں کی جو امن و امان کا خوبصورت و توانا فضا قائم ہے اس کا سارا کریڈٹ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی دوراندیشی و فراخدلی اور آپس میں مہر و الفت کو فروغ دینے کی وجہ سے ہی ہے لہذا اس خوبصورت فضا کی تسلسل کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ضلع شگر کو اللہ پاکﷻ نے بے پناہ قدرتی حسن و وسائل نوازا ہے بلاشبہ اسی طرح یہاں کے باسیوں کو وسیع القلب و باکمال صلاحیتوں سے مزین کیا ہے جوکہ اللہ تعالٰی کا خاص کرم و نوازش ہے جس کے لیے جتنا بھی شکر کریں بہت کم ہے۔ عصر حاضر میں سوشل میڈیا کے منفی استعمال کے باعث ہزاروں الجھنیں و فتنے جنم لے رہی ہیں۔ لہذا سب اپنے اپنے خطابات میں اس کا مثبت موثر استعمال کی اہمیت و ضرورت پر تاکید کریں۔ محکمہ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت، امن و امان کی تسلسل کو برقرار رکھنے سمیت دیگر سماجی برائیوں کی قلع قمع کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے لانے میں دریغ ہرگز نہیں کرینگے تاہم اس مشن کی کامیابی و سرفرازی کے لیے عوامی تعاون و مدد نہایت ہی ناگزیر ہے۔
Urdu news Pakistan, The development and prosperity of any society is directly related to peace and order