شگر کمیونٹی مڈل سکول ہمیسل شگر میں سالانہ امتحانات کے نتائج ، نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کے لیے نقد، انعامات تقسیم کیا گیا

شگر کمیونٹی مڈل سکول ہمیسل شگر میں سالانہ امتحانات کے نتائج ، نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کے لیے نقد، انعامات تقسیم کیا گیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر کمیونٹی مڈل سکول ہمیسل شگر میں سالانہ امتحانات کے نتائج و تقسیم انعامات کے سلسلے میں معاون فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی اس تقریب میں اساتذہ کرام ،ایس ایم سی ممبران، طلباء طالبات، گاؤں کے عمائدین، والدین اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی. اس موقع پر نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کے لیے نقد، انعامات تقسیم کیا گیا اس موقع پر سکول کے اساتذہ کرام اور ایس ایم سی ممبران و سرکردگان نے معاون فاؤنڈیشن پاکستان کے علم دوست خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ طلباء وطالبات کے والدین، ایس ایم سی ممبران و سرکردگان نے اساتذہ کرام کی پرخلوص محنت اور خدمات کے نتیجے میں ملنے والے رزلٹ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اور آئندہ بھی اساتذہ کرام کے ساتھ باہمی تعاون و روابط سے سکول کے تعلیمی و تدریسی نظام کو مزید بہتر کرنے کا عہد کیا گیا۔ اس موقع پر تمام اساتذہ کرام نےاس عزم کا اظہار کیا گیا کہ انشاءاللہ آئندہ سال 2024 میں ایک نئ عزم اور ولولے کے ساتھ طلباء و طالبات کے لیے تدریسی خدمات انجام دیں گے۔ آخر میں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور معاون فاؤنڈیشن پاکستان کے مزید ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی.
Urdu news Pakistan, result announced

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں