یونیورسٹی آف بلتستان سکردو نے ہمشیہ ریسرچ کلچر کی حوصلہ افزائی کی ہے. ڈائریکٹر اوریک یونیورسٹی آف بلتستان سکردو ڈاکٹر شفقت حسین
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو نے ہمشیہ ریسرچ کلچر کی حوصلہ افزائی کی ہے. ڈائریکٹر اوریک یونیورسٹی آف بلتستان
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این
ڈائریکٹر اوریک یونیورسٹی آف بلتستان سکردو ڈاکٹر شفقت حسین نے کراچی میں نامور سائنس دان ڈاکٹر عطاء الرحمن سے ملاقات کی ، ڈاکٹر شفقت حسین نے ڈاکٹر عطاء الرحمن کو یونیورسٹی آف بلتستان کے تعلیمی تدریسی , اور تحقیقاتی اقدامات سے آگاہ کیا ، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو ریسرچ کلچر کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو نے ہمشیہ ریسرچ کلچر کی حوصلہ افزائی کی ہے ، انہوں نے بلتستان میں ریسرچ کے مواقع کے حوالے بھی بھی پروفیسر عطاء الرحمن کو بریفننگ دی ، ڈاکٹر عطاء الرحمن نے یونیورسٹی آف بلتستان کے تعلیمی اور تحقیقی اقدامات کو سراہا اور اسے حوصلہ افزا قرار دیا انہوں نے کہا کہ جامعہ بلتستان کی خدمات لائق تحسین ہیں ، جامعہ بلتستان کی بدولت گلگت بلتستان میں نوجوانوں کو گھر کی دہلیز پر اعلی تعلیم کے مواقع میسر آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ عنقریب جامعہ بلتستان کا دورہ کریں گے اور طلبہ کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کریں گے ، انہوں نے کہا جامعہ بلتستان کو دیگر جامعات سے مربوط کرنے کے لیے بھی وہ اپنا کردار ادا کرینگے ، ڈاکٹر عطاء الرحمن نے یونیورسٹی آف بلتستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ جامعہ بلتستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے
urdu news Pakistan, Informed about the educational, teaching and research initiatives of the University of Baltistan,