شگر ادب اور روایات کے سرزمین وادی شگر میں قدیمی تہوار جشن مے فنگ روایتی انداز اور جوش و خروش سے منایا گیا

شگر ادب اور روایات کے سرزمین وادی شگر میں قدیمی تہوار جشن مے فنگ روایتی انداز اور جوش و خروش سے منایا گیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
شگر(عابدشگری) ادب اور روایات کے سرزمین وادی شگر میں قدیمی تہوار جشن مے فنگ روایتی انداز اور جوش و خروش سے منایا گیا۔ نوجوان اور بچے قریبی پہاڑوں سے آگ کے مشعل لیکر قریبی پہاڑوں سے اماچہ پولو گراؤنڈ میں جمع ہوئے جہاں فضا میں فانوس چھوڑے گئے۔ اس تہوار کو دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد پولو گراؤنڈ میں موجود تھے۔ اوراس خوبصورت تہوار سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کہا کہ وادی شگر روایت اور ثقافت کے امین ہے اور زندہ قومیں ہمیشہ اپنے روایات اور تہذیب و ثقافت کو زندہ رکھتے ہیں۔ وادی شگر کے لوگوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اپنے ثقافت کو زندہ رکھتے ہیں۔ جس میں جشن مے فنگ شامل ہے۔ جوکہ دنیا کے دیگر تمام جگوں سے سب سے منفرد طریقے سے منایا جاتا یے۔ ضلعی انتظامیہ یہاں کے ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
Urdu news Pakistan, festival of Mayfang was celebrated with traditional style

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں