یونیورسٹی آف بلتستان سکردو پروجیکٹ سائٹ میں وائس چانسلر ، پروفیسرز اور مینجمنٹ اسٹاف کے لیے رہائشی مکانات کی تعمیرات کا آغاز ہو گیا

یونیورسٹی آف بلتستان سکردو پروجیکٹ سائٹ میں وائس چانسلر ، پروفیسرز اور مینجمنٹ اسٹاف کے لیے رہائشی مکانات کی تعمیرات کا آغاز ہو گیا
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو پروجیکٹ سائٹ میں وائس چانسلر ، پروفیسرز اور مینجمنٹ اسٹاف کے لیے رہائشی مکانات کی تعمیرات کا آغاز ہو گیا ،رہائشی مکانات کی تعمیر کے حوالے سے مختصر دعائیہ تقریب یونیورسٹی آف بلتستان سکردو پروجیکٹ سائٹ میں ہوئی تقریب میں یونیورسٹی سٹاف سمیت پروجیکٹ سٹاف نے شرکت کی ، دعائیہ کلمات کے بعد رہائشی مکانات کی سنگ بنیاد رکھی گئی ، واضع رہے کہ اس سے پہلے پیکج میں کلاس رومز اور آفسز شامل تھے اب رواں پیکج میں رہائشی مکانات شامل ہیں ، پروجیکٹ کنٹریکٹر بھی اس موقعے پر موجود تھے انہوں نے اس موقعے پر کہا کہ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ، موقع پر موجود اساتذہ نے بھی رہائشی مکانات کی تعمیر کے آغاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس امر کو خوش آئند اور نیک شگون قرار دیا
Urdu news Pakistan, Construction of residential houses for Vice Chancellor University of Baltistan

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں