وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ہدایت پر شمس لون کی سربراہی میںپارلیمانی امن کیمٹی کا جامع مسجد اسکردو کا دروہ، انجمن مامیہ کے وفد سے ملاقات
وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ہدایت پر شمس لون کی سربراہی میںپارلیمانی امن کیمٹی کا جامع مسجد اسکردو کا دروہ، انجمن مامیہ کے وفد سے ملاقات
urdu news. On the instructions of Gilgit-Baltistan, the Parliamentary Peace Committee headed by Shams Lon met with the delegation of Anjuman Mamiya, Jamia Masjid, Skardu.
رپورٹ . عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی ہدایت کی روشنی میں گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس لون کی سربراہی میں پارلمانی آمن کمیٹی کے وفد نے امامیہ جامع مسجد سکردو کا دورہ کر کے انجمن امامیہ کے وفد سے ملاقات کی۔ انجمن امامیہ کے وفد نے امام جمعہ والجماعت علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی سربراہی میں ملاقات میں حصہ لیا ۔
وزیر داخلہ اور پارلیمانی کمیٹی کے ارکان صوبائی وزراء نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں آمن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تمام مسالک کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے اور عبادات بجا لانے کی مکمل آزادی ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ پورے صوبے میں حکومت کی رٹ قائم ہے اور شاہراہ قراقرم کو مسافروں کے لیےمکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے سکیورٹی فورسز تعینات کروائی گئی ہیں۔ شاہراہ پر مسافروں کے جان کو محفوظ بنانے کی حکومت ضمانت دیتی ہے۔
علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے خطے کو ڈوگرہ استبداد سے خود سے آزاد کرا کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا۔ ہم خود شہداء کے وارث ہیں اور وطن کی سلامتی کے لیے قربانیاں دیتے رہے ہیں۔ ہم نے 88 کے فرقہ وارانہ لشکر کشی، سانحہ چلاس۔، سانحہ کوہستان اور سانحہ لولو سر کے بعد جب مسخ شدہ لاشیں آئی تب مشکل حالات میں بھی یہاں آمن برقرار رکھا اور اب حالیہ کشیدگی کے باوجود بھی بلتستان میں دیگر مسالک کے لوگ آمن و سکون سے کاروبار زندگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہمارے مجتہدین کے تعیلمات کے مطابق اہلسنت کو نہ صرف بھائی بلکہ اپنے جان سمجھتے ہیں جس کا اظہار علمائے بلتستان کے اجلاس منعقدہ 21 اگست میں کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا بھارت میڈیا پر سکردو میں ہونے والے مظاہروں سے متعلق ہرزہ سرائی اور منفی پروپیگنڈوں کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ہم نے وطن عزیز پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں اور دیتے رہیں گے۔
جاری قیام آمن کے لیے ہر ممکن تعاون اور مثبت کردار ماضی کی طرح ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
urdu news. On the instructions of Gilgit-Baltistan, the Parliamentary Peace Committee headed by Shams Lon met with the delegation of Anjuman Mamiya, Jamia Masjid, Skardu.
گلگت بلتستان کی ہدایت پر شمس لون کی سربراہی میںپارلیمانی امن کیمٹی کا جامع مسجد اسکردو کا دروہ، انجمن مامیہ کے وفد سے ملاقات
ملاقات میں شریک انجمن امامیہ کے ارکان
علامہ شیخ محمد حسن جعفری
آغا سید علی رضوی
شیخ فدا حسن عبادی
شیخ زاہد حسین زاہدی
شیخ ذوالفقار علی انصاری
سید قمر عباس الحسینی
محمد حسن حسرت
وزیر حامد حسین
منشی محمد یوسف
زاہد عباس ایڈوکیٹ
گلگت بلتستان کی ہدایت پر شمس لون کی سربراہی میںپارلیمانی امن کیمٹی کا جامع مسجد اسکردو کا دروہ، انجمن مامیہ کے وفد سے ملاقات
ملاقات میں شریک پارلیمانی کمیٹی کے ارکان
وزیر داخلہ شمس لون
سنیر وزیر سید امجد زیدی
سینئر وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید
وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل
وزیر زراعت انجنیئر محمد انور
وزیر خوراک غلام محمد
وزیر قانون سہیل عباس
سابق وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان
رکن اسمبلی سابق وزیر ایوب وزیری
کمشنر بلتستان شجاع عالم
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس بلتستان فرخ رشید
ڈپٹی کمشنر سکردو شہر یار شیرازی
ایس ایس پی سکردو راجہ مرزا حسن خان