سکردو میں گلگت بلتستان کیریئر فیسٹ 2023 کا آغاز ہوگیا ہے،جس کا مقصد مستقبل کے معماروں اور لیڈروں کی بہترین پرورش اور ان کیلئے بہتر تعلیمی مواقع مہیا کرنا ہے . چیف سیکرٹری

سکردو میں گلگت بلتستان کیریئر فیسٹ 2023 کا آغاز ہوگیا ہے،جس کا مقصد مستقبل کے معماروں اور لیڈروں کی بہترین پرورش اور ان کیلئے بہتر تعلیمی مواقع مہیا کرنا ہے . چیف سیکرٹری
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ سکردو میں گلگت بلتستان کیریئر فیسٹ 2023 کا آغاز ہوگیا ہے،جس کا مقصد مستقبل کے معماروں اور لیڈروں کی بہترین پرورش اور ان کیلئے بہتر تعلیمی مواقع مہیا کرنا ہے۔حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے طلباء و طالبات کے اندر چھپے ٹیلینٹ،جزبہ اور ان کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا اپنی نوعیت کا دوسرا سالانہ سہہ روزہ کیریئر فیسٹیول “جی بی کیرئیر فیسٹ 2023” سکردو میں شروع ہوچکا ہے جو 24 ستمبر 2023 تک جاری رہے گا۔اس تقریب کا مقصد گلگت بلتستان کے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباءو طالبات کو مستقبل کے امکانات کو آسان بناتے ہوئے ان کو بااختیار بنانا ہے۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا مزید کہنا ہے کہ یہ تعلیمی فیسٹول آج کی جدید دور میں دستیاب مختلف کیریئر کے مواقع کے بارے میں ہر عمر کے طلباءو طالبات میں بیداری پیدا کرنے کی ایک سعی ہے۔طلباءوطالبات اس ایونٹ کے زریعے تعلیمی مواقع تلاش کرتے ہوئے معلوماتی مواد کا زخیرہ سمیٹ سکتے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا، وزیر منصوبہ بندی و ترقی راجہ ناصر علی خان، سینئر وزیر امجد زیدی،وزیر سوشل ویلفیئر و یوتھ افیئرز دلشاد بانو،ملک بھر سے ماہرین تعلیم دیگر سرکاری افسران کے علاوہ گلگت بلتستان بھر سے طلباء نے بھرپور شرکت کی۔urdu news, news update today, The aim is to nurture the future architects and leaders and provide better educational opportunities for them

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں