مسلم امہ اتحاد و اتفاق جذبات فروغ دیں اتحاد امہ وقت کی اہم ضرورت ہے , وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان

مسلم امہ اتحاد و اتفاق جذبات فروغ دیں اتحاد امہ وقت کی اہم ضرورت ہے , وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان
urdu news
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان سکردو پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی اور جامعہ بلتستان کے اشتراک سے منعقدہ آل گلگت بلتستان نعتیہ و حسن قرات مقابلے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے مسلم امہ اتحاد و اتفاق جذبات فروغ دیں اتحاد امہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔سیرت طیبہ ﷺ دینا جہاں کے تمام انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے حضور اقدس ﷺ کی زندگی سے ہمیں سبق سیکھنے کی ضرورت ہے آپ کی زندگی سچائی ،امانت محبت اور خلوص کا پیکر ہے انہوں نے کہا کہ نفسانفسی کے اس دور میں ایک دوسرے کا خیال رکھنا اور آپ دوسرے کے جذبات کا احترام ضروری ہے امن کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے ہم سب کو عملی جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے امن ہم سب کی ضرورت ہے امن کے بغیر ترقی کا حصول ممکن نہیں اسلامی تعلیمات فلاح اور نجات کا ذریعہ ہیں اسلام امن اور آشتی کا دین ہے عالم اسلام کو ایک نقطے پر اکھٹا ہونے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے تمام طلبہ گلگت بلتستان میں قیام امن کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ، انہوں نے حیات طیبہ ﷺ پرروشنی ڈالتے ہوئے سیرت طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ سیرت طیبہ ﷺ کے حوالے سے تحقیقاتی مقالے لکھیں جامعہ بلتستان تحقیقی مقالےلکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرے گی انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ ہمیں وحدت کا درس دیتی ہے ہمیں آپس میں وحدت محبت اور اخوت کے جذبات کو فروغ دے کر ایک ہونے کی ضرورت ہے ، تقریب میں مختلف کالجوں کے طلبہ نے نعتیہ مقابلے اورحسن قرات کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا ۔
urdu news, Muslim should promote unity

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں