اسلام آباد میں وزیر صحت گلگت بلتستان سید سہیل عباس کا شفاء انٹرنیشنل میں چلاس بس فائرنگ میں زخمی مریضوں کی عیادت کر رہے ہیں

اسلام آباد میں وزیر صحت گلگت بلتستان سید سہیل عباس کا شفاء انٹرنیشنل میں چلاس بس فائرنگ میں زخمی مریضوں کی عیادت کر رہے ہیں
اسلام آباد : وزیر صحت گلگت بلتستان سید سہیل عباس اور سیکریٹری دلدار احمد ملک نے آج شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں داخل چلاس بس فائرنگ کے زخمی مریضوں کی عیادت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی انتظامیہ نے زخمی مریضوں کی بہترین نگہداشت اور علاج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چلاس فائرنگ واقعہ کے پانچ شدید زخمی مریضوں کو آج گلگت سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی احکامات پرپر وزیر صحت سید سہیل عیابس شاہ نے شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کی انتظامیہ کو وزیر اعلی ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے زخمی مریضوں کیلئے مکمل طبی سہولیات بہم پہنچانے کی ہدایت کی۔

وزیر صحت گلگت بلتستان اور سیکرٹری ہیلتھ نے ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ہیلتھ پروٹیکشن انیشی ایٹو گلگت بلتستان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کے ساتھ مسلسل رابطہ اور تعاون جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ زخمی مریضوں کے علاج معالجے اور نگہداشت کو یقینی بنایا جا سکے۔
Urdu news , minister health visiting Shifa international hospital

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں