شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ایک میٹنگ

شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ایک میٹنگ
رپورٹ عابدشگری 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد ہوا جس میں ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر کرامت رضا، ڈی ایس پی شگر، ڈی آئی ایس شگر سمیت دیگر ڈی پیک ممبران نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے شرکاء کو 26فروری 2024 سے آغاز ہونے والی انسدادِ پولیو کمپیئن کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی انہوں نے اس مہم کے انتظامات کے بارے میں اپنے گفتگو میں ٹارگٹڈ بچوں کی تعداد، ویکسین ٹیموں کی تعداد اور دیگر امور کے نسبت شرکاء کو آگاہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم یکم مارچ تک جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے اس موقع پر کہا کہ اس قومی ٹاسک کے حصول کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا ہر ایک پر لازم ہوگا اس مہم کی کامیابی کے لئےضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا حفاظتی انتظامات اور ٹرانزٹ پوائنٹس کے لئے ایس پی شگر کو ذمہ داری دیتے ہوئے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ ڈی ایچ او شگر کو تمام پولیو ٹیموں کی کڑی نگرانی کرنے اور چوکس رہنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر شگر اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اس مہم کے حوالے سے ضلع کے عوام کو آگاہی دینے کی ہدایات جاری کی گئی اور دوران مہم مانیٹرنگ کرنے کے لیے بھی کہا گیا۔
Urdu news, meeting regarding anti-polio campaign

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں