اردو نیوز، علما ومشائخ رابطہ کونسل کے اراکین کی ایران کے سفیر سے ملاقات، پاکستان کے لئے توانائی بحران میں مدد کی پیشکش پر ان کا شکریہ ادا کیا

لاہور علما ومشائخ رابطہ کونسل کے اراکین کی ایران کے سفیر سے ملاقات، پاکستان کے لئے توانائی بحران میں مدد کی پیشکش پر ان کا شکریہ ادا کیا
urdu news, Meeting of the members of the Ulama and Sheikh Coordination Council with the Ambassador of Iran
پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سےعلما و مشائخ رابطہ کونسل پاکستان کے گروپ نے انجمن دوستی و روابط پاکستان و ایران کے صدر شبیر احمد شگری کے ہمراہ ملاقات کی۔ اور انھیں پاکستان میں خوش آمدید کہا۔ اور امید ظاہر کی کہ ان کے دور میں پاکستان اور ایران کے روابط میں مزید استحکام آئے گا۔
ایران کے سفیررضا امیری مقدم نے گروپ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں برادر ممالک پاکستان اور ایران کے اتحاد کے حامی ہیں۔ وحدت امت انقلاب اسلامی ایران کے اثرات میں سے ہے۔وحدت امت ایک روشن چراغ کی مانند ہے اور آپ اس کا نمونہ ہیں۔
شبیر احمد شگری نے سفیر ایران کی طرف سے پاکستان کے لئے توانائی بحران میں مدد کی پیشکش پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ اسی طرح پاکستان نے بھی اپنے برادر ملک کے ساتھ دوستی میں کمی نہیں آنے دی ھے۔
urdu news, Meeting of the members of the Ulama and Sheikh Coordination Council with the Ambassador of Iran
علما ومشائخ کے گروپ نے امید ظاہر کی کہ سفیر محترم کی آمد سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ھوں گے۔ مشائخ کی جانب سے کشمیر کے مسئلے پر ایران کے واضح موقف پر بھی شکریہ ادا کیا گیا۔ علما اور مشائخ کی جانب سے یہ بھی تجویز پیش کی گئی کہ ایرانی گورنمنٹ ہفتہ وحدت کو مختلف ممالک میں منانے کا اہتمام کرے۔
سفیر ایران سے ملاقات میں علما مشائخ رابطہ کونسل پاکستان کے مرکزی صدر میاں مقصود احمد، مرکزی سیکرٹری جنرل پیرزادہ برہان الدین احمد عثمانی، پیر غلام رسول اویسی،ڈاکٹر عطاء الرحمن، حافظ محمد اسلم ، شیخ خرم امین چشتی، علامہ عبد الرحیم بابر، پیر قاضی شاہد امین اورانجمن دوستی پاکستان و ایران کے صدر شبیر احمد شگری موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں