ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں محکمہ تعلیم کے تمام ڈی ڈی اوز کی میٹنگ

urdu news, meeting of all DDOs of the Education Department

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں محکمہ تعلیم کے تمام ڈی ڈی اوز کی میٹنگ
شگر(5 سی این نیوز ) ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں محکمہ تعلیم کے تمام ڈی ڈی اوز کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محکمہ تعلیم شگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق احمد بھی شریک تھے میٹنگ میں ڈی ڈی اوز سے گفتگو میں ڈی سی شگر نے کہا کہ اپنے اپنے ڈی ڈی اوشپ میں موجود سکولوں کی تعمیراتی کاموں پر کڑی نظر رکھیں کسی قسم کی بے ایمانی یا نقص نظر آئے تو رپورٹ ضرور کریں تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے ان سے معیاری کام لے سکے اس کے علاوہ تعلیمی اداروں کی صفائی ستھرائی، مرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں میں فنڈز کی تقسیم میرٹ کی بنیاد پر کریں دور دراز کے پرائمری سکولز اکثر محروم رہ جاتے ہیں ان کا خیال رکھیں سکولوں کی سرگرمیوں کا سالانہ منصوبہ بندی کریں اور روڈ میپ کے مطابق چلیں۔ تمام ڈی ڈی اوز نے اپنے اپنے مسائل سے ڈی سی شگر کو آگاہ کیا اور ان کے حل کے لئے کوشش کرنے کی درخواست کی۔ڈی سی شگر نے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

urdu news, meeting of all DDOs of the Education Department

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں